فوجی پونے میں گونگی بہری خاتون کی عصمت ریزی پر گرفتار

0
196
4 army men rapaed handicappe women
- Advertisement - Niyaaz Ad

ممبئی   – ایک انتہائی افسوس ناک واقعہ میں پنے میں ایک اسپتال میں گونگی اور بہری خاتون کے ساتھ دست درازی اور آبروریزی کے الزام میں چار فوجی جوانوں کو گرفتار کیا گیا ہے ۔چاروں جوان پنے کے مضافات میں واقع کھڑکی ایک ملٹری اسپتال میں گزشتہ چار سال سے اس معذورخاتون کا جنسی استحصال کررہے تھے ۔اطلاع کے مطابق اس متاثر خاتون نے ایک این جی او کی مددسے پہلے اندورمیں شکایت درج کرائی تھی ،چاروں جوان پنے کے کھرکی ملٹری اسپتال میں تعینات تھے اورانہوں نے اسپتال میں یہ گھناونی حرکت کی ،اس سلسلہ میں وزارت دفاع اور فوجی سربراہ کو بھی مکتوب روانہ کردیئے گئے ہیں تاکہ ان چاروں کے خلاف کارروائی کی جاسکے ۔ذرائع ابلاع کی خبروں کے مطابق اس خاتون نے ان میں سے ایک جوان کو ایس ایم ایس کرکے اس کے ساتھی جوان کے بارے میں مطلع کیا تھا ،لیکن مدد کرنے کے بجائے وہ بھی اس جرم میں شامل ہوگیااور اسے بلیک میل کرنے لگا تھا۔اپنی شکایت میں خاتون نے کہا ہے کہ اس کے بعد مزید دوجوان اس میں شامل ہوگئے اور اس کا جنسی استحصال کرنے لگے ۔دونوجوانوں کے پاس اس آبروریزی کا ویڈیو بھی ہے ،جس کی مددسے متاثرہ کو بلیک میل کیا کرتے تھے

Niyaaz Ad

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here